اشتہار

حکومت نے مڈل کلاس کو ختم کردیا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات و گیس کی قیمتوں پر ہوشربا اضافے پر عوام سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قیمتیں ایسے بڑھائی جارہی ہیں جیسےکوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، حکومت کو عوام کی کوئی فکرہی نہیں ان کا مقصد صرف آئی ایم ایف شرائط پوری کرنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جس قسم کی مہنگائی کردی گئی غریب تو دورمڈل کلاس کابھی جینا مشکل ہوگیا،غریب تو پہلے ہی غریب تھا اب یہ مڈل کلاس کو بھی غریب کرنےجارہےہیں، ایک لاکھ تک تنخواہ لینےوالےمڈل کلاس غربت کی لکیر سےنیچے چلے گئےہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ضمنی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش، موبائل پر جی ایس ٹی 25 فیصد کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مہنگائی کیخلاف جس قسم کا احتجاج نظرآنا چاہیے نظرنہیں آرہا، جب تک عام آدمی ظلم کیخلاف نہیں نکلےگا یہ حکمران ظلم کرتےرہیں گے،مجھےسمجھ نہیں آرہا کہ عوام کیوں خاموشی سے یہ سب برداشت کررہےہیں۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل دو ہزار تئیس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

آئی ایم ایف معاہدے کے ایک اور نقطے پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 22 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمتیں 272 روپے ہوگئی ہے۔

گیس کے نرخوں میں 113 فیصد تک اضافہ

اسی طرح آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کے نرخوں میں 113 فیصد تک اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائس پر گیس ٹیرف میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئےگیس 16 تا 113 فیصد مہنگی ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں