تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

فواد چوہدری کی اپوزیشن کو بڑی پیشکش

لاہور: وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ملکر پاکستان کو عزت دینے کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عملی طور پرختم ہوچکی، زرداری صاحب نے استعفےدینے سے انکار کردیا ہے، جس پر مولانافضل الرحمان زرداری صاحب سے ناراض ہوگئے، ن لیگ میں الگ الگ باتیں ہورہی ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ایک تقسیم نظر آرہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت سیاست شخصیات کے ارد گرد گھوم رہی ہے ایشوز پر نہیں، سیاست ایشوزپر آجائےتو عوامی مسائل حل ہوجائیں گے، وزیر اعظم کہہ چکے ہیں ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا فورم فراہم کردیاہے،ایجنڈا بھی دیدیا ہے، اب اپوزیشن کی سنجیدہ لیڈر شپ کو ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے واضح کیا کہ فنکشنل رہنما محمد علی درانی حکومت یا وزیراعظم کے کہنے پروہاں نہیں گئے، شہباز شریف سے ملاقات کے بعد درانی صاحب نے نیشنل ڈائیلاگ کی بات کی ہم بھی وہی بات کہہ رہےہیں، اسوقت وزیراعظم عمران خان کے برابر کا کوئی لیڈر پاکستان میں نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوکجی نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ لوگ پارلیمنٹ کے سوائے ہر ادارے سےبات کرنےکو تیار ہیں، پاکستان میں بہتری آنی ہےتو پارلیمنٹ کےذریعے آنی ہے، شیرانی صاحب یا باقی لوگوں نے کوئی نئی بات نہیں کی، حافظ حسین نےکہا کہ فضل الرحمان بیٹے اور اپنے بھائیوں کو پارٹی سونپناچاہتےہیں، دنیابادشاہت سےنکل رہی ہے یہ چاہتے ہیں بادشاہت بحال ہو، آپ پارٹی اسٹرکچر کو جمہوری بنانے کے بجائے آمرانہ بنارہے ہیںفوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے بتایا کہ بھارت پاکستان پرحملےکی تیاری کررہاہے، دوسری طرف مودی نواز شریف کو والدہ کے انتقال پر خط لکھتا ہے، ہم حالت جنگ میں ہیں ان کی دشمنوں سےمحبتیں ختم نہیں ہورہی ہے، کارگل کی جنگ کے دوران نواز شریف نےپانچ بار واجپائی سےبات کی، نواز شریف اپنے محسنوں کو بھول کر اسرائیل اور انڈیا لابی کا حصہ بنے، مسئلہ تب آیا جب بھارت، اسرائیلی لابی نے نوا زشریف کو قابوکیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی سب سے لاڈلی تو شریف فیملی رہی ہے، جتنی رعایتیں شریف خاندان کو ملی اتنی پاکستان میں کسی نہیں ملی، مریم نواز کہتی ہیں کہ فوجی جرنیلوں کیساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے، وزارت عظمیٰ کسی لاڈلے یا لاڈلی کیلئے انٹرن شپ نہیں ہوسکتی، انہوں نے لیگی نائب صدر سے کسی بھی قسم کے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سےکسی نے رابطہ نہیں کیا نہ ہم انہیں سنجیدہ سمجھتےہیں، مریم نواز کے سوا باقی لوگوں سےبات چیت ہوتی رہتی ہے، باقی لوگ کہتے ہیں مذاکرات ہوں پر بی بی ہمارے پیچھے پڑگئی ہے۔نیوز کانفرنس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبا ز شریف کوہم نےجیل میں نہیں رکھا، وہ اپنی ضمانت منسوخ ہونے کے باعث جیل گئے،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی قانونی کاغذی کارروائی پوری کریں باہر آسکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کا 45فیصد کاروبارتوزرداری اورشریف خاندان کاہے، ملک میں بحران ، مہنگائی ہے تو آپ کی سابقہ معاشی پالیسیز کی وجہ سے ہے، بلاول بھٹو کو لانگ مارچ کرنا ہے تو سندھ حکومت کیخلاف کرے، پی ٹی آئی سندھ سے اپیل کروں گا یہ لانگ مارچ کریں تو حصہ بنیں۔

Comments

- Advertisement -