اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

”عمران خان کل اسلام آباد آرہے ہیں”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل اسلام آباد آرہے ہیں اور کل بنی گالہ میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا کہتا ہےعمران خان کو آنے نہیں دوں گا وہ کہتا ہے دیکھوں گا صوبوں میں ٹریول کیسے ہوسکتا ہے لیکن اب عمران خان کل اسلام آباد آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے وزیرداخلہ دھمکیاں دے رہا ہے ظاہر ہے ان دھمکیوں کا نوٹس حکومت تو نہیں لے گی کیا یہ کیا ملک میں بدمعاشی کے ذریعےمعاملات چلانے ہیں ملک کو بدمعاشوں کا اکھاڑا بنانا ہے تو معاملات بہتر نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی آرڈر جاری کرچکی ہے جس کا حکم انہوں نے نہیں مانا اب امید سپریم کورٹ ان معاملات کو دیکھے گی اور آج بھی جو وزیرداخلہ نے دھمکیاں دی ہیں سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شدت پسند جماعت نہیں نہ جے یو آئی کی طرف مسلح گروہ ہے پاکستان تحریک انصاف مڈل کلاس جماعت ہے اور یہ سب سے بڑی وفاقی جماعتوں کو دیوارسے لگائیں گے تو اچھا نہیں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ سیاست میں کردار ادا کرے گی تو ان پر تنقید بھی ہوگی میثاق معیشت بےوقوفانہ بات ہے سیاسی جماعتوں میں میثاق معیشت نہیں ہوسکتا اور ہرسیاسی جماعت اپنی معاشی پالیسی لے کر چلتی ہے پاکستان میں میثاق معیشت نہیں ہوسکتا کیونکہ معیشت پرہی تو سیاست ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں