جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا ویکسین کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کرونا ویکسین خریداری سے متعلق تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا، کابینہ کمیٹی اجلاس میں ویکسین کی خریداری سےمتعلق غور کیا گیا۔

اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے بتایا کہ ویکسین کی ملک میں در آمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے، کمیٹی کا ہدف ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پر پاکستان میں جلد مہیا ہو۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ قیمت سے زیادہ اہم کرونا ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے، کرونا ویکسین
کےمعیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ سات دسمبر کو کرونا ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے حکومت نے 5پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں حماد اظہر ، فواد چوہدری ، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ثانیہ نشتر شامل ہیں۔ کمیٹی کو ویکسین کے حصول اور انتظامی معاملات پر فیصلے کا اختیار ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں