تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

"دس ماہ میں کوئی بھی ملک تبدیل ہوسکتا ہے اور نہ ہی اس کا نظام”

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں خود ساختہ تجربے بند کرکے دنیا کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے شہباز حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا تجربہ ہے کہ وہ حکومت اصلاحات کرسکتی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہوں، دس ماہ میں کوئی بھی ملک تبدیل ہوسکتا ہے اور نہ ہی اس کا نظام۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں خودساختہ تجربے بند کرکے دنیا کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بنیادی فریم ورک طےکریں اور حکومتوں کو چلنے دیں۔

واضح رہے کہ شہباز حکومت نے سابقہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خاص طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مدد سے عام انتخابات کا انعقاد، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق جسیے اہم امور پر نظر ثانی کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور سیاسی جماعتوں سے ارکان کے نام طلب کرلئے ہیں۔

حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر پی ٹی آئی حکومت نے سخت احتجاج ریکارڈ کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملتان جلسے میں حقیقی آذادی مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

Comments