اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نام نہاد صحافیوں کا بلیک میلر گروہ جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزرا اور باعزت لوگوں پر الزامات لگانے والا بلیک میلر گروہ جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چند نام نہاد صحافیوں دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے اپنے یوٹیوب چینل کو مشہور بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نام نہاد صحافیوں نے یہی طریقہ اختیار کیا ہوا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کوئی اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ایسے لوگوں کو اپنی عزت کی پرواہ تو نہیں اور نہ ہی وہ دوسرے کو کچھ سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا سائبر کرائم قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ، ڈرافٹ تیار

فواد چوہدری نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا سائبر کرائم ونگ فعال کردیا گیا ہے، جلد ہی ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ان عناصر کے پیچھے لوگ ہیں اُن کی بھی شناخت ہوچکی، بس انتظار کیجئے جلد مکمل کہانی سامنے آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں