جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی کل گرفتاری دے دیں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ کل ہی گرفتاری دیں گے۔

لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری سینئرلیڈر شپ کی میٹنگ ابھی ختم ہوئی ہے، لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

لاہور میں کل عدالت میں پیشی کے موقع پر جس طرح کارکنان کی جانب سے عمران خان کا شاندار استقبال ہوا یہ دیکھ کر ان کی نیندیں اُڑگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر جعلی مقدمات بنانے کا سلسلہ اب بھی چل رہا ہے، پاکستان کے آئین کو روندا جارہا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے باعث معاشی تباہی کا سلسلہ شروع کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا انوکھا احتجاج کرنے جارہے ہیں، جعلی مقدمات کے بدلے ہم خود ہی گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، صدر نے9اپریل کو کے پی اور پنجاب میں انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے ٹکٹوں کی تقسیم شروع کردیں گے، چیئرمین عمران خان بھی جلد انتخابی مہم کا اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب کےنوٹسز بھیجے گئے ہیں لیکن چیئرمین نیب نے مستعفی ہوکر لنکا ڈھا دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں