دبئی: وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ بہت سےلوگوں کولگتاہےپاکستان پیچھےرہ گیا،دعاہےکہ دبئی میں یہ آخری پی ایس ایل ہو پھر پاکستان میں ہو، امریکا نے طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دعاہےکہ دبئی میں یہ آخری پی ایس ایل ہو پھر پاکستان میں ہو، پاکستان میں15کروڑلوگ کرکٹ اور سیاست میں21ایکسپرٹ ہیں، دبئی کے پی ایس ایل میں کراچی اسٹیڈیم کی جھلک نظر آئے گی۔
دبئی کے پی ایس ایل میں کراچی اسٹیڈیم کی جھلک نظرآئےگی
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے ہماراگہرا رشتہ ہے، یہاں ہمارے لوگ بستے ہیں، ہم مشرق وسطیٰ کےمعاملات سےلاتعلق ہوچکے تھے، اب پاکستان مڈل ایسٹ میں کافی اہمیت کا حامل ہے، ماضی کی حکومتوں کیلئے امریکا کیا کہتا تھا،آج دیکھ لیں ، آج عالمی اسٹینڈنگ میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا ترسیلات زرقانونی طریقے سے ہو تو بہتری آئےگی، بہت سے لوگوں کو لگتا ہے پاکستان پیچھے رہ گیا، افغان جنگ سے جس طرح باہر نکلے ہیں، مثال ہے، ملک میں انتہاپسندی کے خلاف بھرپور ایکشن کیاہے، ان کے خلاف ایکشن ہوا جن پر ہاتھ ڈالنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا تھا۔
امریکا نے طالبان کومذاکرات کی میز پرلانے میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی
اس سے قبل وزیراطلاعات فوادچوہدری کا عرب اخبارکوانٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکی صدرٹرمپ نے طالبان کومذاکرات کی میز پرلانے میں پاکستان کی کوششوں کونہ صرف سراہا بلکہ پاکستان کے لئے امریکی پالیسیوں میں تبدیلی بھی آئی ہے، پاکستان میں تمام پالیسیاں اتفاق رائے سے ہورہی ہیں، فوج اورحکومت ایک پیچ پر ہیں۔
انھوں نے کہابھارتی حکومت سےکسی بڑے فیصلےکی توقع نہیں اس لیے مذاکرات کی کوششیں بھی ملتوی کردیں ، بھارتی الیکشن کے بعد مذاکرات کی کوششوں کا دوبارہ آغازکریں گے ، نریندرمودی ہوں یا راہول گاندھی کسی بھی بات چیت کوتیار ہیں۔
گذشتہ روز یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ، پی ٹی آئی نےپاکستان کی سترسالہ پالیسی کوتبدیل کردیا،طویل لڑائی کے بعدصحیح سمت کیجانب آگے بڑھ رہےہیں، گورنس اسٹرکچرکوٹھیک کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔