منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ماضی میں اربوں روپےکی کرپشن کی گئی،حساب دیناپڑے گا، وزیراطلاعات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، حساب دینا پڑے گا ، 100 دن میں جو اقدامات کئے ہیں، ان کی مثال نہیں ملتی، حکومت میڈیا کو سپورٹ کر رہی ہے، صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں اربوں روپےکی کرپشن کی گئی، حساب دینا پڑے گا، شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

[bs-quote quote=”سو دن میں جواقدامات کئےہیں ان کی مثال نہیں ملتی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اربوں روپے قرضہ لیا گیا کہاں گئے کسی کو کچھ معلوم نہیں، ان کی گھبراہٹ ان کے چہروں پر نظرآتی ہے، خورشیدشاہ سے پوچھتے ہیں نوکریاں کسے دی گئیں تولگتا ہے ہارٹ اٹیک آجائے گا، گزشتہ حکومت کمیشن لینا جانتی تھی ہم نے کمیشن لینے کو روکنے کے لئے کمیشن بنایا۔

فواد چوہدری نے کہا اخبارات کواشتہارات کی فراہمی سے متعلق معلومات جلد دستیاب ہوں گی، یہ کرپشن سے پاک معاشرے کی طرف بڑا قدم ہے، کرپشن کے خاتمے کے لئے وسل بلؤر ایکٹ بھی جلد آرہا ہے، متعلقہ محکمہ 10دن کے اندرمعلومات دینے کا پابندہوگا، متعلقہ محکمہ مقررہ وقت میں معلومات نہیں دیتا توکیس کمیشن میں جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رائٹ ٹوانفارمیشن قانون ہماری حکومت نےبنایاہے، میڈیاوالےپو چھ سکیں گےاخبار،وٹی وی کوکتنے اشتہار دیئے گئے، ٹھیکے کس کو دیئے اور کتنے میں دیئے گئےعوام دیکھ سکتے ہیں، وسل بلوور ایکٹ آرہا ہے، کرپشن معلومات دینے والے کو 20  فیصد ملے گا۔

[bs-quote quote=” وسل بلوور ایکٹ آرہا ہے، کرپشن معلومات دینے والے کو 20 فیصد ملے گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

وزیراطلاعات نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سیدھاسادا کام ہے، نواز شریف کے پراجیکٹس کے آڈٹ ہمیں کرنے دیں ، یہ کہہ رہے ہیں بڑے بھائی کے پراجیکٹس کا آڈٹ چھوٹا بھائی کرے گا۔

فواد چوہدری نے کہا انہوں نے4حلقوں کیلئے4سال لگائے، ہم نے4 دن میں کمیٹی بناکر دے دی، یہ فنکشنل پارلیمنٹ نہیں چاہتے، 100دن میں جواقدامات کئےہیں ان کی مثال نہیں ملتی، رائٹ توانفارمیشن ایکٹ،میڈیایونیورسٹی کی جدیدوا سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی پلان کی ہے۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی اورریڈیوکوسنسرشپ سےآزادکیاہے، ریڈیواورٹی وی کوایک گورننس بورڈکےنیچےلائیں گے،  اےپی پی کو رائٹر اوراےایف پی کی طرز  پر ڈیجیٹلائزکریں گے، حکومت میڈیاکوسپورٹ کررہی ہے،صحافیوں کےساتھ کھڑےہیں۔

انھوں نے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی وجہ سےادارے کمزورہیں، 5سال میں اسٹیل مل میں552ارب کانقصان ہوا، اس طرح ادارےچلیں گےتوملک بیٹھ جاتے ہیں، ہروقت روتےہیں یہ کہہ دیاوہ کہہ دیا،تھوڑاحوصلہ پیداکریں، عمران خان آئی ایم ایف، چین سے بچوں کے لئے پیسے نہیں مانگتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سیاستدان جیتنے کے لئے مختلف کام کرتے ہیں، بھارت میں الیکشن ہیں،ان کےہتھکنڈوں پرتوجہ نہ دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں