اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نوازشریف کی جلدصحتیابی کےلئےنیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کو بھی مکمل صحت عطا فرمائے۔
Our prayers and best wishes for early recovery of ailing Mian Nawaz Sharif, same sentiments for Begum Kalsoom Nawaz wishing her early and full recovery Inshallah #PTI
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 30, 2018
یاد رہے کہ گذشتہ رات اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد پمز اسپتال منتقل کرکے شعبہ امراض قلب کے پرائیویٹ روم میں داخل کردیا گیا تھا۔
نواز شریف کا پمز کارڈیک سینٹر میں ابتدائی طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا جبکہ دل اور گردوں کے ٹیسٹ آج صبح کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں : نوازشریف اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل، شعبہ امراض قلب کا پرائیویٹ وارڈ سب جیل قرار
دوسری جانب پمز شعبہ امراض قلب کا پرائیویٹ وارڈ سب جیل قرار دے دیا گیا، سب جیل کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر اسلام آباد نے جاری کیا۔
پنجاب کے نگراں وزیرداخلہ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کودودن ہسپتال میں رکھا جائے گا، انتظامیہ اورپولیس کوالرٹ رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 11، مریم نوازکو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید سنائی تھی۔