منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

اراکین میں کورونا کی تصدیق، فواد چوہدری کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کئی اراکین اور عملے کےکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا پارلیمانی کمیٹی نےسیاسی قیادت کو غیرضروری خطرےمیں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کئی اراکین اور عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، فیصلہ کیاہےآج اسمبلی کےاجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، پہلےدن سےویڈیولنک پرسیشن کاکہہ رہاہوں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےدباؤمیں پارلیمانی کمیٹی نےغیردانشمندانہ فیصلہ کیا، پارلیمانی کمیٹی نےسیاسی قیادت کوغیرضروری خطرےمیں ڈال دیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اراکین محمود شاہ اور گل ظفر خان کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا تھا، اراکین پارلیمنٹ سے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز 8 مئی کو لیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں : قومی اسمبلی کے 2 اراکین میں کروناوائرس کی تصدیق

پارلیمنٹ لاجز کے ایک اور چیمبر اٹینڈنٹ میں کرونا کی تصدیق بھی ہوئی، جس کے بعد پارلیمنٹ لاجز سے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہو گئی جبکہ اب تک اراکین پارلیمان میں سے سینیٹر راجہ ظفر الحق، مشاہد حسین سید، غلام سرور خان، سید فخر امام، مصطفی نواز کھوکھر، شاہ زین بگٹی، نور عالم خان، سینیٹر سلیم ضیا، ستارہ ایاز، ملیکہ بخاری، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، طاہرہ اورنگ زیب، معاونین خصوصی علی نواز اعوان، ملک امین اسلم، مریم اورنگ زیب اور مائزہ حمید کے کرونا ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں