اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا جنازہ نکل چکا میت کو چار کاندھے درکار ہیں، پنجاب کی بیوروکریسی پینٹاگون کے نام سے جانی جاتی ہے، شاہد خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں، اصل اختیارات تو فوادحسن فواد کے پاس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس لئے نااہل ہوئے کیوں کہ آپ نااہل تھے ، آپ کو اہل کرنا آمروں کی سازش تھی۔
سعد رفیق پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعد رفیق بھی شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے ، پیراگون ہاؤسنگ کا مالک سعد رفیق ہے ، احد چیمہ نے سعد رفیق کی کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دیا، اس کیس میں احد چیمہ وعدہ معاف گواہ بن جائے گا، اس گینگ کاسربراہ سعد رفیق ہے۔
انھوں نے کہا کہ اداروں کیخلاف سازش بےنقاب کرنے کیلئےکارکنوں کو تیار رہنے کیلئے کہا ہے ، تحریک انصاف آئین اور اداروں کیساتھ کھڑی ہے ، پاکستان میں کسی بھی قسم کے محاذ آرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا جنازہ نکل چکا میت کو چار کاندھے درکار ہیں، پیپلزپارٹی ن لیگ کو کاندھا دیتی ہے تو اچھی بات ہے۔
سینیٹ الیکشن کے بارے میں انھوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر جماعتوں میں ہوتا نظر آرہا ہے ۔۔لیکن جو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا وہی ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد ہے جوملک میں انصاف بحال کراسکتی ہے، قوم اس سازش کا بھانڈہ پھوٹتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔