جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

حیران کن ہے پاکستان کے وزیرداخلہ عدلیہ پرتنقید کررہے ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ حیران کن ہے پاکستان کے وزیرداخلہ عدلیہ پرتنقید کررہے ہیں،کیسز نہ کھولے گئے تو اس قسم کےمزید ڈاکو بھی سامنے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عجیب بات ہے ایک شخص کیلئے پوری حکومت لگی ہوئی ہے، پاکستان جمہوری ملک ہے اور احتساب کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا،حیران کن ہے پاکستان کے وزیرداخلہ عدلیہ پرتنقید کررہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نصرت بھٹو کیس کی مثال دی لیکن کردار ادا کرنے پر معافی نہیں مانگی، نصرت بھٹو کیس میں نوازشریف اور احسن اقبال ہی بینفشری ہے، جنگ گروپ نے خبر چھاپی کہ نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، اب حکومتی ارکان جنگ گروپ کی خبر کا راگ الاپ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے ایک شخص کی بادشاہت نہیں، کیسز کھولنے سے انار کی نہیں بہتری آئے گی، کیسز نہ کھولے گئے تو اس قسم کے مزید ڈاکو بی سامنے آئیں گے۔


مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے پورا معاملہ کھول دیا تو ن لیگ کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے، فواد چوہدری


یاد رہے اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کہ سپریم کورٹ نے پورا معاملہ کھول دیا تو ن لیگ کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے، ن لیگ کی خواہش ہے کہ نیب سے جان چھوٹ جائے اور تاحیات اہلی کا قانون تبدیل ہوجائے۔

انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےفیصلہ لکھنے میں انتہائی محتاط انداز اپنایا ہے، عدالت کہتی ہے برف کا ڈبہ کھولا تو سب کچھ سامنے آئے گا، ڈبہ کھل گیا تو پھرجو یہ نئے وزیر بنے ہیں، عدالت کے باہر روئیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں