ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کےٹوئیٹ پر مخالفت کرنےوالوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم نے تو صرف نشاندہی کی ہے کہ بہت سارے لوگوں کے دل کیوں باہر دھڑکتے ہیں؟کسی کوپاکستان میں دلچسپی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کےٹوئیٹ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا جس کا جہاں انٹرسٹ ہے وہ اس ملک سےوہیں بھاگنا چاہتا ہے، وزیراعظم نےتوصرف نشاندہی کی ہے کہ بہت سارےلوگوں کےدل کیوں باہردھڑکتےہیں؟ جن کے کاروبار باہر ہیں وہ وہاں جانا چاہتے ہیں، کسی کوپاکستان میں دلچسپی نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے جیسےلوگ جن کا پاکستان سے باہرٹکے کا کاروبارنہیں ہے ، ہمارا دلچسپی پاکستان میں ہے، جہاں ہم نےساری عمررہنا ہے جہاں ہماری قبریں ہونی ہیں ، ہم اس جگہ کو سنواریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ای سی ایل میں پارلیمینٹرینز کے ناموں پر اپوزیشن کی تشویش پر سوالات اٹھا دیئے تھے اور کہا تھا کہ کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟یہ ارکان اسمبلی بیرون ملک جانے کے اتنے شوقین کیوں ہیں؟

مزید پڑھیں : کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا سوال

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت سے کام جوسیاستدان پاکستان میں اور پاکستان کے لیےکرسکتے ہیں، ملک سے محبت کے دعوے کرتے ہیں ،لیکن کچھ بیرون ملک کےبارباردوروں کے لیےانتظارنہیں کرسکتے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کےپاس اقامے ہیں یابیرون ملک رہائش ہے، کیا یہ رجحان کوئی ان کو سمجھاسکتاہے، جو ملک میں رہنے اور کام کرنے پر خوش ہیں کیونکہ ہم حقیقت میں پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں