اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کوروکے جانے سےہمارا تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطاق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کےرہنماؤں کی گرفتاریوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا جنہوں نے گاجریں کھائی ان کے پیٹ میں درد ، گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
[bs-quote quote=” ہمیں ان کے مقدمات کا نہیں پتہ ، ہمیں بس یہ معلوم ہے انہوں نے بہت پیسے کھائے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعد کی گئی ، گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کوروکے جانے سےہمارا تعلق نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا یہ لوگ جن مقدمات میں پکڑےگئے ہیں وہ ہم نےنہیں بنائے، جو پکڑ رہے ہیں انہیں بھی ہم نے نہیں لگا یا، ہم نہ بنانے والوں میں ہیں نہ لگانے والوں میں ادارے خود مختار ہیں ،انہیں گرفتار کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان کے مقدمات کا نہیں پتہ ، ہمیں بس یہ معلوم ہے انہوں نے بہت پیسے کھائے۔
مزید پڑھیں : نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو حراست میں لے لیا
یاد رہے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خواجہ برادران کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کیلئے لاہور آفس میں منتقل کردیا ہے۔
سماعت میں وکلا صفائی نے دلائل میں کہا آج تک پیراگون کےساتھ ان کےموکلوں کاکوئی تعلق سامنےنہیں آیا،ایک ایک پیسہ قانونی ہے، جس پر نیب کےوکلا نے کہا سعد رفیق اور سلمان رفیق تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے گرفتاری کے بغیر تفتیش مکمل نہیں کر پائیں گے۔