اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کےپاس "تمہیں کیا”کہنےکےعلاوہ کچھ نہیں میاں صاحب کی سیاست کو شہباز شریف سے سخت خطرہ ہے، میاں صاحب اداروں اورعمران خان پرپرہی بھڑاس نکالتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر نوازشریف کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کےغصےکی وجہ مقدمے کا اختتامی مراحل میں جانا ہے، میاں صاحب کے پاس "تمہیں کیا” کہنے کے علاوہ کچھ نہیں، 300 ارب کی چوری پر میاں صاحب نے کہا”تمہیں کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے خدوخال سمجھنا میاں صاحب کیلئے کتنا مشکل ہے، میاں صاحب کی سیاست کو شہباز شریف سے سخت خطرہ ہے، میاں صاحب اب شہبازشریف کو تو کچھ کہنے سے رہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میاں صاحب اداروں اورعمران خان پرپرہی بھڑاس نکالتےہیں، اظہارہمدری سےمیاں صاحب کاجی بہلتاہےتوہم تیارہیں، نوازشریف جس منڈی سےانصاف خریداکرتےوہ اجڑچکی ہے، جس تحریک کی دھمکی دی جارہی ہے، اسےجی ٹی روڈ پر دیکھا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب کوسمجھناچاہیےانصاف کو جھکانے کے زمانے اب گئے، عدلیہ کیخلاف شرانگیزی کا منصوبہ بنایا گیا تو پی ٹی آئی سڑکوں پر ہوگی، بڑے میاں کی منطق نرالی ہےکہ وہ بےایمان توسارازمانہ بے ایمان۔
فواد چوہدری نے کہا کہ قانون کی سمجھ ہوتی توقطری قطری کےبجائےاعمال نامہ پیش کرتے، میاں صاحب دھمکیاں نہ دیں ثبوت ہےتوعدالت میں پیش کریں۔
مزید پڑھیں : ہم بھیڑبکریاں نہیں جو آنکھیں بند کر کے فیصلہ تسلیم کرلیں، نوازشریف
یاد رہے آج صبح احتساب عدالت میں پیشی پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ ہم بھیڑبکریاں نہیں جو آنکھیں بند کر کے فیصلہ تسلیم کرلیں، میں ،پارٹی اور قوم اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے، ، ہم اس فیصلے کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دہرا معیار اپنایا گیا ، مجھے خیالی تنخواہ پرنکالا گیا، خیالی تنخواہ کومیرا اثاثہ بتایا گیا، وزیراعظم کوشک کا فائدہ نہیں دیا جاتا اورنکال دیا جاتا ہے ، اس طرح کی سکہ شاہی نہیں چلے گی ، نوازشریف کا 50 سال پرانا احتساب لیا گیا۔