تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وزیر اعظم کی تمام وزارتوں کو10 فیصد اخراجات کم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں‌ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر پاکستان نیوٹرل رہے گا، کچھ دن میں یو اے ای پاکستان کے لئے پیکج کا اعلان کرے گا.

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا کے لیے اخراجات کم کرنے ہوں گے، اداروں میں بچت کی روایت ڈالی جارہی ہے، وزرا سے کہا گیا ہے کہ اپنے دورے محدود رکھے جائیں، تمام وزارتوں کو10فیصداخراجات کم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے.

[bs-quote quote=”یو اے ای پاکستان کے لئے پیکج کا اعلان کرے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اطلاعات فواد چوہدری”][/bs-quote]

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایئرپورٹس پر کلچر میں تبدیلی کی ضرورت پرزور دیا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کا ٹھیکہ 35 ارب کا تھا، جوبعد میں 137 ارب تک پہنچ گیا، نیب، ایف آئی اے اور سی اے اے معاملے کی انکوائری کررہے ہیں.

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاحت میں اضافہ کرنا ہے تو اپنے ویزا سسٹم میں تبدیلی لانا ہوگی،  پی آئی اے کو 72 ارب روپے سی اے اے کو ادا کرنے ہیں.

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹورازم سے متعلق نئی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، غیرملکی صحافیوں کے لئے ویزا ریجبن متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.

فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے لئے ماسٹر پلان کی تیاری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سی ڈی اے اسلام آباد کے لئے ماسٹر پلان تیار کرے گا، پنجاب اور کے پی کے بڑےشہروں کے لئے ماسٹرپلان لائیں گے، تجاوزات آپریشن کے متاثرین کی مدد کرنا بھی حکومت کا فرض ہے.

[bs-quote quote=” اپوزیشن روڑے اس لئے اٹکاتی ہے کہ قانون سازی نہ ہوسکے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اطلاعات فواد چوہدری”][/bs-quote]

وزیر اطلاعات نے کہا کہ امریکا جو پہلے پیچھے ہٹ گیا تھا، اب ساتھ کھڑا ہے، ٹیکس پالیسی میں بہتری کے لئے ورلڈ بینک سے مدد لی جائے گی، وزیراعظم نے فاٹا فنڈ میں کسی بھی قسم کی کمی سے منع کیا ہے، 1.63 ارب روپے فاٹا کو جاری کئے گئے ہیں، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق رکاوٹیں سندھ حکومت کی ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت اب تک زبانی کلامی باتیں کررہی ہے.

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کابل میں200 بیڈ کاجناح اسپتال بنارہا ہے، طور خم جلال آباد روڈ کیرج وے، افغان اسپتال، کڈنی سینٹر بنا رہے ہیں، افغانستان میں رہائش پذیر افراد کو سہولت پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں.


مزید پڑھیں: اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا: فواد چوہدری


انھوں نے کہا کہ حکومت نواز زرداری اتحاد سے خوفزدہ نہیں، یہ صفر جمع صفر کے برابر ہیں، انہیں خوش ہونا چاہیے کہ اڈیالہ جیل میں کمپنی رہے گی، ن لیگ اور پی پی پی پہلی سیاسی جماعتیں ہوں گی، جو اپنی چوری معاف کرنے کےلئے جلسے کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فنانس منسٹری انڈسٹری کی بہتری کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان کی سب سے بڑی فارن پالیسی سائن ہونےجارہی ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن روڑے اس لئے اٹکاتی ہے کہ قانون سازی نہ ہوسکے، کسی بھی حکومتی وزیر نے جے آئی ٹی کے معاملے پربات نہیں کی، جے آئی ٹی کی سیل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہوئی ہے، اس میں کیا لکھا ہے، پی پی والوں کوپتا ہے، اس لئے گھبرائے ہوئےہیں.

انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری کے اقدامات پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، محسن داوڑاورعلی وزیرکےنام ای سی ایل سےنکال دیے گئے.

Comments

- Advertisement -