جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی دور میں کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا گیا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی گرفتاریوں کی روایت ختم ہوگئی تھی، ہمارے دور میں کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا گیا۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےدور میں کوئی سیاسی کیس نہیں بنے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں90کی دہائی کی روایات کو دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے، کرپشن کیسزکا موازنہ سیاسی انتقام سے نہ کیا جائے، سال 2018میں کتنے لوگوں کے خلاف شراب کے کیسز بنے؟

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی شہباز شریف کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ میں بہت وفادار ہوں، وہ خود کو حمزہ شہباز سے بھی زیادہ وفادارثابت کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی ارہنما نے کہا کہ عامرڈوگر کی گرفتاری کی فوٹیج ابھی کچھ دیر پہلے پوسٹ کی ہے، ان کے ڈیرے پرجاکر لوگوں کو ہراساں کیا گیا ہے، عجیب منطق ہے صرف مخالفین کو ہی گرفتار اور ہراساں کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں ہوتی تھیں جو بعد میں دفن کردی گئیں اب وہ حرکتیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں