بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمران خان کی ضمانت سے رائیونڈ میں صف ماتم بچھ گئی، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی عدالت سے ضمانت پررائیونڈ میں صف ماتم کا بچھنا منطقی ہے، اداروں کو استعمال کرنے والوں کیلئے آج مایوس کن دن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی بغض پرعمران خان کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا گیا، شریف خاندان عمران خان کے سائے سے بھی خوفزدہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کی عدالت سے ضمانت پررائیونڈ میں صف ماتم کا بچھنا منطقی ہے، اداروں کو استعمال کرنے والوں کیلئے آج مایوس کن دن ہے، سیاسی بغض پر عمران خان کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا گیا، شریف خاندان عمران خان کے سائےسے بھی خوفزدہ ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف فیملی کی کرپٹ سیاست دفن کئے بغیرنہیں بیٹھیں گے، شریف خاندان جانتا ہے کہ عمران خان کی کوئی قیمت نہیں، عمران خان کو فرعونیت سے خاموش کرانا ناممکن ہے۔


مزید پڑھیں: آج ثابت ہوگیا کہ میں دہشت گردنہیں ہوں،عمران خان


چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کو کرپشن سے پاک کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردی مقدمے کا انجام ڈرگ فروش کے مقدمےجیسا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں