تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کراچی والوں کو ایم کیوایم کے اکٹھے ہونے کا مقصد معلوم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو ایم کیوایم کے اکٹھے ہونے کا مقصد اچھی طرح معلوم ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی لیڈر شپ نرسری کے بچوں کے پاس ہے، ایم کیوایم کا ووٹ بینک ان کی اپنی سیاست کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات ہمارا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا، آٹا مہنگا ہوگیا، شہباز شریف شاید دوسروں کے کپڑوں کی بات کررہے تھے۔،

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا مقصد صرف کابینہ بنانا اور بیرون ملک دوروں پر جانا ہے، ان کا ملکی معیشت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اتنی غیرسنجیدہ حکومت کے ساتھ کون بیٹھے گا؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا، خیبرپختونخوا ایک حساس صوبہ ہے اس کے وزیراعلیٰ کو بھی نہیں سنا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو ابھی تک کابل کے دورے پر نہیں گئے، اس حکومت کو پاکستان کے معاملات کی پیچیدگیوں کا علم ہی نہیں ہے۔

ہماری حکومت کے دوران افغانستان میں حکومت کی تبدیلی ہوئی تھی، ہم نے افغانستان سے انخلاء میں دنیا کی مدد کی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آخری پارلیمانی اجلاس میں 177ارکان نے شرکت کی، ق لیگ کو ملا کر ہمیں 187سے188 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -