جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مودی اپنے ہی جال میں پھنس گئے، کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، فواد چودھری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسہلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی ایک بارپھر پیشکش پر ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ ثالثی کی پیشکش دنیا کی کشمیر پر تشویش عیاں کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر دنیا کو تشویش لاحق ہے، دنیا نے مودی کے فسطائی ہتھکنڈے اور آرایس ایس کے نازی فلسفہ کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ خطرناک صورتحال کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے بات چیت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے اور ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ثالثی کے لیے اپنی بھرپور کوشش کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں