ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ادارے اپنی حدود کا تعین کریں ورنہ اختیارات کی جنگ جاری رہے گی، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے اپنی حدود کا تعین کریں ورنہ اختیارات کی جنگ جاری رہے گی، پارلیمان کو اعلیٰ اور معتبر ادارہ بنائے جانے تک پاکستان آگے نہیں جا سکتا۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے میں کوتاہیاں ہیں، عدلیہ ارکان پارلیمنٹ کا احتساب تو کرتی ہے لیکن خود پارلیمانی اکاؤنٹس کمیٹی میں احتساب کے لیے آنے کو تیار نہیں ہے، پارلیمنٹ کو اعلیٰ اور معتبر ادارہ بنائے جانے تک ملک آگے نہیں جاسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو ایک ماتحت ادارہ ہے اس پر تنقید اس لیے ہورہی ہے کہ وہ طاقتور لوگوں کیخلاف انکوائری کررہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیب اگر ہر معاملے میں ہاتھ ڈالے گا تو خوف وہراس پھیلے گا، البتہ نیب کے کچھ اختیارات پر بات ہوسکتی ہے، سینیٹ میں نیب سے متعلق پیپلزپارٹی کی جانب سے کچھ ترامیم اچھی لائی گئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک ادارے اپنی حدود کے تعین پر تفصیلی بات نہیں کریں گے تب تک اختیارات کی جنگ جاری رہے گی لیکن اگر کسی قانون میں سقم ہے تو حکومت اور اپوزیشن کو مل کر احتساب سمیت دیگر معاملات حل کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ جب بھی کسی طاقتور پرہاتھ پڑتا ہے تو وہ یہی کہتا ہے کہ نانصافی اور ظلم ہورہا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان میں احتساب ہی نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں