اسلام آباد: وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ مودی نے الیکشن کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگایا، پلوامہ ہمارے لیے پہلا موقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی اور بھارت کو ہمارے خلاف پسپائی اختیار کرنی پڑی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہ پروپیگنڈا وار اب بنیادی اہمیت اختیارکرگئی ہے، کائناٹک وار فیئر کی حیثیت اب ثانوی ہوگئی ہے، دنیا بھر کے میڈیامیں جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجارہاہے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا اسرائیل نے جتنا ظلم فلسطینی مسلمانوں پرکیااس کی مثال نہیں، دنیابھرمیں اسرائیل نے ڈھنڈورا پیٹا کہ ان کےامن کو خطرہ ہے، دہشت گردی پر ہمارا کیس بہت مضبوط تھا لیکن اچھی طرح پیش نہیں کرسکے۔
اسرائیل نے جتنا ظلم فلسطینی مسلمانوں پرکیااس کی مثال نہیں
وزیراطلاعات نے کہا بھارت نےعالمی سطح پرہماری درست مؤقف اورکشمیری کازکونقصان پہنچایا، پلوامہ ہمارے لیے پہلاموقع تھا جہاں ہم نے بھارت کودھول چٹائی اور پلوامہ کے معاملے پر بھارت کو ہمارے خلاف پسپائی اختیارکرنی پڑی۔
ان کا کہنا تھا پوری دنیامیں کہاجارہاہےبھارتی الیکشن کےلیےپلوامہ کوہوادی گئی ، پلوامہ واقعے پر ہمارے آئیڈیے اور اسے پیش کرنا بہت اچھا تھا ، مودی نے الیکشن کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگایا، ہم نے اپنا مؤقف عالمی میڈیا میں پیش کیا۔
پوری دنیامیں کہاجارہاہےبھارتی الیکشن کےلیےپلوامہ کوہوادی گئی
وزیراطلاعات نے کہا کہا ہم نے پی ٹی آئی کےپیغام کوپہنچانےکےلیےسوشل میڈیاکا استعمال کیا، ہماری کوشش ہےکہ عالمی میڈیا واپس اسلام آباد آئے، بیشتر عالمی میڈیا دہلی میں بیٹھا ہوا ہے، دہلی اور اسلام آباد کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا عالمی میڈیااورسیاح آئیں اوردیکھیں کہ پاکستان کتناخوبصورت ہے، وزیراعظم کے وژن کے تحت پاکستان کو دنیا کے لیے کھولاہے، عالمی میڈیاکوپاکستان آنےپرسہولتیں فراہم کریں گے۔
عالمی میڈیااورسیاح آئیں اوردیکھیں کہ پاکستان کتناخوبصورت ہے
انھوں نے مزید کہا پاکستان کو سیکیورٹی اسٹیٹ کے بجائے کھلی ریاست کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، کراچی میں پی آئی ڈی میں بیشتر لوگ معمولی تعلیم یافتہ ہیں، میڈیا وار فیئر میں پاکستان کا آئیڈیا پیچھے رہ گیا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا پلوامہ پرہم نےعالمی رائےکواپنے حق میں کیا، اصلاحات سےسرکاری میڈیامیں بہت بہتری آئی ہے۔