کراچی: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنے میں حالات سب کے سامنے تھے، حکومت کے پاس 2 آپشن تھے، ریاستی طاقت استعمال کرتے تو نقصان کا اندیشہ تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ہم نے جو قدام کیا وہ آگ بجھانے کے مترادف ہے، طاقت استعمال کرنے سے نقصان ہوتا تو بھی تنقید ہوتی، لیکن کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ریاست اُسے معاف کر دے گی۔
[bs-quote quote=”ستّر دنوں میں آلو کی فصل تیار نہیں ہوتی اور یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی نظام بدل دے: وزیرِ اطلاعات” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومتی کم زوری کا تاثر جلد دور ہو جائے گا، مظاہروں کے دوران غلط زبان استعمال کی گئی، جو تقاریر ہوئیں اور جو لوگ ملوث ہوئے، انھیں بھولا نہیں جائے گا، یہ مذہبی معاملہ نہیں سیدھا سیدھا بغاوت کا معاملہ ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔
مزید کہا کہ جن کی املاک کو نقصان پہنچا اس کا مداوا ہونا چاہیے، احتجاج کرنے والوں کی اخلاقی حالت یہ تھی کہ کیلے والے کی ریڑھی لوٹ لی، لوگوں کے رکشے اور غریبوں کی موٹر سائیکلیں جلائی گئیں، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرنے کی کوئی شرط نہیں۔
وزیرِ اطلاعات نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نے فرسودہ سیاست کی، سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا ہے، سندھ میں منفی سیاست ختم کریں گے، میں نے نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند دن کی ہے، نہ جانے کیوں پی پی والے ڈر جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا دھرنے میں شر پسندی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے کا حکم
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی ضرورت نہیں ہم جمہوری طریقے سے آئیں گے، سندھ میں 75 ہزار کروڑ روپے وفاق سے منتقل ہوئے، سندھ حکومت سے پوچھا جائے کہ 10 سال میں منتقل ہونے والی یہ رقم کہاں گئی۔ وفاق کے بغیر سندھ میں پیپلز پارٹی پولیسنگ تک تو کر نہیں سکتی۔
[bs-quote quote=”مظاہروں کے دوران غلط زبان استعمال کی گئی، جو تقاریر ہوئیں اور جو لوگ ملوث ہوئے، انھیں بھولا نہیں جائے گا، یہ بغاوت کا معاملہ ہے: فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فاطمہ جناح کو ہرانے کے بعد سے سندھ میں لسانی سیاست ہو رہی ہے، عمران خان کی وجہ سے یہاں لسانی سیاست کا خاتمہ ہوا، آنے والے وقت میں سندھ میں ہماری نمائندگی دو تہائی ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ روزانہ چیلنجز سے نمٹنا حکومت کا کام ہے، 70 دنوں میں آلو کی فصل تیار نہیں ہوتی اور یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی نظام بدل دے۔
وزیرِ اعظم کے دورۂ چین کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستانی خلا باز خلا میں بھیجا جائے گا، چین پاکستان نئے اسٹریٹجک دور میں داخل ہو گئے ہیں، چین سے معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔