اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے بلاول کو جلد وطن واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ایسا نہ ہو کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بلاول صاحب کومشورہ ہےغیرملکی دوروں سےآج کل میں ہی واپسی پکڑیں، یہ نہ ہوواپسی کاکرایہ آپ کواپنی جیب سےدیناپڑجائے، ابو سے ڈانٹ بھی پڑے گی۔
بلاول صاحب کو مشورہ ہے غیر ملکی دوروں سے آج کل میں ہی واپسی پکڑیں یہ نہ ہو واپسی کا کرایہ آپ کو اپنی جیب سے دینا پڑجائے ، ابو سے ڈانٹ بھی پڑے گی #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 19, 2022
علی زیدی نے بھی بلاول بھٹو پر طنز کرتے ہوئے کہا امریکا میں ایک چھوٹا سا بچہ ہاتھ باندھے کھڑا تھا،کیا یہ فیصلہ کریں گے۔
بچہ جمہورا کل امریکہ میں ہاتھ باندھے سر جھکائے کھڑا تھا۔
صدر @PTISindhOffice سابق وفاقی وزیر @AliHZaidiPTI کی بلاول زرداری کے دورہ امریکہ پر بیان۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/J7d6YrAHG5
— Ali Zaidi News (@AliZaidiNews) May 19, 2022