اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ پرالزام لگانے والے اینکر رائے ثاقب کھرل نے معافی مانگ لی ہے، صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، وفاقی وزیر نے کہا کہ جو تکلیف مجھے ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان سے کم نہیں ہوئی۔
جو تکلیف ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان سے کم نہیں ہوئ لیکن صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو درغلانا آسان ہوتا ہے، امید ہے آئندہ ایسا الزام سے پہلے سو دفعہ سوچیں گے۔ یہ باقی نوجوان صحافیوں کیلئے بھی سبق ہے کہ دوسروں کی عزت کا تماشا بنانے کو صحافت نہ سمجھیں۔ #FawadChaudhry https://t.co/LdLk0kJ6Fs
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 6, 2020
مزید پڑھیں : مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے بعد فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا
صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے، جو تکلیف ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان سے کم نہیں ہوئی، صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے۔
امید ہے آئندہ ایسے الزام سے پہلے سو دفعہ سوچیں گے، فواد چوہدری کا ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ باقی نوجوان صحافیوں کیلئے بھی سبق ہے، دوسروں کی عزت کا تماشا بنانے کو صحافت نہ سمجھیں۔
It was a misunderstanding and I strongly believe families and personal lives should not have been subject of journalistic discussions, my sincere apologies to Fawad ch n others.
— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) January 6, 2020
واضح رہے کہ اینکر رائے ثاقب کھرل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک غلط فہمی تھی اور میں اس بات پر بھروسا رکھتا ہوں کہ خاندانی اور نجی معاملات کو صحافتی گفتگو کا حصہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ میں فواد چودھری اور دیگر افراد سے معذرت خواہ ہوں۔