جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فواد چوہدری کا عالمی معیار کی پہلی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں 8 سال سے بندخوبصورت عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں پہلی میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی اورریڈیوکےساتھ وزارتوں کےڈیڈ ایسٹس کواستعمال کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آبادمیں 8سال سےبندخوبصورت عمارت کھلوالی اور عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عمارت میں تعمیر کیاگیا5 اسٹار ہوٹل بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے 52 کمروں پر مشتمل بند ہوٹل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا شاندار کمروں اورلگژری لائف اسٹائل پرمشتمل ہوٹل کروڑوں کی لاگت سےبنایاگیا ، عالمی معیار کا خوبصورت ہوٹل مکمل تعمیر کے باوجود کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے وزارت کا کیمپ آفس بنا لیا ہے اور دفتری امور بھی شروع کردیئے ہیں ، اس موقع پر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو
کرتے ہوئے کہا حیران ہوں اتنی شاندار عمارت 8 سال سے بندپڑی تھی، وزیراعظم کی ہدایت ہے وزارتوں کے ڈیڈ ایسٹس کواستعمال کیاجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت میں عالمی معیارکی میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کافیصلہ کیاہے، معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہ کہ دنیا میں پڑھائی جانے والی تمام جدید ٹیکنالوجی لانے کافیصلہ کیاہے، ملک میں پہلی مرتبہ انیمیشن، ساونڈ اور لائٹنگ کی تعلیم دی جائے گی ، یونیورسٹی ساؤتھ ایشیا ریجن کی سب سےبہترین یونیورسٹی ہوگی، عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ہم اپنےوسائل استعمال کریں گے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں