جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پورا شریف خاندان باہر ہے، کہتے ہیں مریم بھی باہر چلی جائیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیل ہونے تک نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے، ن لیگ جن سے ڈیل کرنا چاہتی ہے وہ نہیں کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا شریف خاندان باہر ہے اور کہتے ہیں مریم نواز بھی باہر چلی جائیں، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی انڈر ٹیکنگ پر نواز شریف کو باہر جانے دیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب ن لیگ نے ہی لگایا تھا، ن لیگ کہے ہم نااہل اور نالائق تھے غلط لوگوں کو تعینات کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی سنجیدہ بحث نہیں ہوتی جبکہ کراچی سرکلر ریلوے پر ریلوے کے ٹاپ کے ماہرین کو بلانا چاہئے، کمیٹیز کے فعال ہونے تک صحیح کام نہیں ہوسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پہلے دن اسمبلی گئے اور شہباز شریف سے ہاتھ ملایا، عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی ن لیگ نے شور مچانا شروع کردیا، وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں سوال جواب سیشن لینا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات وفاقی اداروں سے کرائی جائیں، پہلے دن سے ہمیں پتا تھا قتل پر ایسی رپورٹ آئے گی، عزیز میمن نے قتل سے پہلے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحافی عزیز میمن نے کہا تھا کہ مجھے یہ لوگ مارنا چاہتے ہیں، ان کے قتل کو طبعی موت قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے، عزیز میمن کے قتل کا ابھی تک کوئی فرانزک نہیں کرایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں