بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’’نئی امریکی حکومت سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نئی امریکی حکومت سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ذریعے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، امید ہے نئی امریکی انتظامیہ بھاتی رویے اور اقدامات کو دیکھے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جوبائیڈن کے خطاب سے لگتا ہے کہ امریکا بھارت میں انسانی حقوق کو دیکھے گا، ہیلتھ سیکٹر میں ایک بڑی امریکی کمپنی بھی پاکستان آرہی ہے۔

براڈ شیٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈ شیٹ کا فیصلہ 2016 میں آیا 2018 میں اپیل مسترد ہوئی، کیس جب شروع ہوا اس وقت پیپلزپارٹی کی حکومت تھی، زرداری حکومت نے نیب کی جانب سے کسی کو مقرر ہی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ فیصلہ آیا، 2016 میں کیس کا فیصلہ آیا تو سپریم کورٹ میں اپیل نہیں کی گئی، 2016 میں برطانوی ہائیکورٹ کی جانب سے کیس کا فیصلہ آیا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 2000 میں شریف فیملی کی 100 ملین پاؤنڈ کی جائیدادیں سامنے آئی تھیں، پرویز مشرف کے ساتھ این آر او کرکے یہ لوگ بیرون ملک چلے گئے تھے، شہباز شریف اس وقت نیب کو رقم دے کر گئے تھے جو بعد میں واپس لی گئی۔

انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے 80 لاکھ ڈالر اس وقت ادا کیے گئے تھے جب ڈالر 60، 65 روپے کا تھا جبکہ پاکستانی جے آئی ٹی کی انویسٹی گیشن میں براڈ شیٹ کا کوئی حصہ نہیں بنتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں