تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہمارے 5 ایم پی ایز کو پی ڈی ایم نے 1 ارب 20 کروڑ کی آفر کی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پانچ اراکین پنجاب اسمبلی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی آفر کی گئی۔

لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ٹوٹے نہیں، مومنہ وحید کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے 5 کروڑ روپے لے کر لوٹا ہونے کو ترجیح دی، مگر صوبائی اسمبلی میں کل جو بل پاس ہوئے وہ ہماری اکثریت ثابت کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آج ہمارا نمبر 188 ہے، کل عدالت کا فیصلہ دیکھ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہم اسمبلیاں تحلیل کر کے الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں بیٹھے لوگوں کو قانون کا کوئی علم نہیں، یہ ادارہ انتخابات کے علاوہ ہر کام کر رہا ہے، یہ لوگ انتخابات نہیں کرا سکتے تو استعفے دیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان واحد وفاقی لیڈر ہیں جن کی آواز ملک بھر میں سنی جاتی ہے، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں اور وفاق کی علامت ہیں، مائنس عمران کی باتیں کرنے والے ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -