اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی اور ریڈیومیں 2008 کے بعد تعینات ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو میں ڈگریوں کی تصدیق کے لیے بورڈ بنانے کی ہدایت کردی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 2008 کے بعد تعینات ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تین رکنی بورڈ ڈگریوں کی تصدیق کا کام سرانجام دے گا، ڈگریوں کی تصدیق کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ایچ ای سی کا نمائندہ بھی بطورمعاون شریک ہوگا، آغاز سینئر افسران سے ہوگا تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق ہوگی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جن کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوگی، وہ وصول تنخواہیں واپس کریں گے، غیرتصدیقی اسناد پربھرتیاں کرنے والوں کو بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
بیوروکریسی کو منتخب نمائندوں کی بات ماننا پڑے گی‘ فواد چوہدری
یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ صاف شفاف انتخابات دیکھ کرن لیگ والوں کے ہاتھ پھولے ہوئے ہیں۔