جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بڑی کامیابی، پاکستان میں کورونا کی تشخیصی کٹس اور ڈرون تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی نجی یونیورسٹی نے کورونا کٹس، سینی ٹائزرز اور ڈرون تیار کرلئے، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چند ہفتےمیں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ نسٹ نے کورونا کٹس، سینی ٹائزرز اور اسپرے کیلئے ڈرون تیار کیے ہیں، یہ وہ رویہ ہے جو ہم یونیورسٹیوں سے چاہتے ہیں.

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان میں باہر سےکورونا کٹس درآمد کی جارہی ہیں، نسٹ نے کورونا کٹس بنا کر ڈریپ کو بھیجیں، ڈریپ کی منظوری کے بعد کٹس استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے.

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ چند ہفتےمیں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کووینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے، انجینئرنگ کونسل نے 2 ڈیزان منظور کرکے ڈریپ کو بھیجے، بہت جلد پاکستان وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کے قابل ہوگا۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کی جاسکیں گی، مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز بھی ایک ماہ میں استعمال کیلئے دستیاب ہوں گے، وینٹی لیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس طے شدہ معیار کے عین مطابق ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں