اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا 2008سے2018 تک بیرونی قرضہ میں 60ارب ڈالر کااضافہ ہوا،یہ پیسہ کہاں گیا؟نواز شریف اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف اورآصف زرداری پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا 1947 سے 2008 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ37ارب ڈالر تھا۔اس رقم سے اسلام آباد بنا،تربیلا اور منگلا ڈیم بنے،نیول بیسز بنے، فوج کو جدید ہتھیار ملے،گوادر بنا،موٹروے بنی جبکہ 2008سے2018 تک بیرونی قرضہ97ارب ڈالر تک جا پہنچا،سوال ہے کہ یہ 60ارب ڈالر کہاں چلے گئے۔
1947سے 2008 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 37 بلین ڈالر، اس رقم سے اسلام آباد بنا،تربیلا بنا،منگلا بنا، نیول بیسز بنائیں، فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا، گوادر بنایا موٹر وے بنی، 2008 سے 2018 بیرونی قرضہ پہنچا97 ارب ڈالر پر، یعنی 60 ارب کا اضافہ سوال یہ ہے یہ پیسا کہاں گیا؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 9, 2019
فواد چوہدری کا کہنا تھا کیا یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ فراڈ کا ماڈل دونوں خاندانوں نےبار بار استعمال کیا۔پیسہ کو حوالہ اور ہنڈی سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جعلی اکاﺅنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے، نواز شریف اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں۔
یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا، حدیبیہ فراڈکا ماڈل دونوں حکمران خاندانوں نے بار بار استعمال کیا، پیسہ ہنڈی اور حوالہ سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جعلی اکاؤنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے، نواز،شہباز اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں، سائیڈ رول والے درجنوں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 9, 2019