اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ سیاست کے بجائے وکلا کیساتھ مشورہ کریں کیونکہ کیسز کی بدولت لگتا نہیں کہ وہ زیادہ جلسے کرسکیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا شہبازشریف پاکستان کےمسائل کولےکرسنجیدہ نہیں، شہبازشریف کے بھائی اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کہہ رہےہیں لاکھوں لوگ لیکراسلام آبادپرچڑھائی کرینگے، لاکھوں کوچھوڑیں اپنےبھائی کوکہیں لندن سےواپس آکرکیسزکاسامناکریں، رات کوشہبازشریف ،نوازشریف نےکہامہنگائی ہوگئی بربادہوگئے، آپ کاخاندان وہاں پراربوں روپے سے عیاشیاں کررہاہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا جوبھی حالات ہیں عوام نےانہیں ڈیل کرناہے، عوام کوپتاہےکہ پی ڈی ایم جماعتوں کوانکی کتنی پرواہ ہے، ن لیگ کی سیاست کااندازہ لگالیں افغانستان سےمتعلق ایک بات نہیں کی، یہ چاہتےہیں کہ بھائی صاحب برطانیہ میں خوش رہیں۔
شہباز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پہلےپارٹی کی اندرونی سیاست پرتوجہ دیں ، ایک ماہ مریم نواز،دوسرےماہ شہبازشریف پارٹی صدربنےبیٹھےہوتےہیں، شہبازشریف پر کیسز کی بدولت لگتا نہیں کہ وہ زیادہ جلسے کرسکیں ، شہبازشریف کو مشورہ ہے سیاست کے بجائے وکلا کیساتھ مشورہ کریں۔