وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی پاگل ہی اس وقت عمران خان کو چھوڑ کر اپوزیشن میں جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کمزور ہو تو کوئی ساتھ نہیں کھڑا ہوگا، حکومت تگڑی ہو تو کوئی ساتھ چھوڑ کر نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اس وقت پتہ ہی نہیں وہ کہاں کھڑے ہیں، کوئی پاگل ہی ہوگا جس وقت عمران خان کو چھوڑ کر اپوزیشن میں جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو خود نہیں پتہ وہ کس طرح جارہے ہیں، پی پی الگ جارہی ہے فضل الرحمان الگ لانگ مارچ کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ارکان ساتھ ہونےکا دعویٰ کیاجاتا ہے، ہماری لوگ توڑنے کی پالیسی ہوتی تو ن لیگ کے پاس کوئی رکن ہی نہ ہوتا۔