اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو حکیم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان ڈاکٹر نہیں حکیم ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اس وقت شریف خاندان کی تحویل میں ہیں،کچھ دن میں جاتی امراکی دیواروں پرلکھاہوگانوازشریف کورہاکرو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کونوازشریف کےعلاج پرسنجیدگی سےتوجہ دینی چاہیے، خواجہ آصف،مریم نواز اور احسن اقبال صحت پرسیاست کررہےہیں جب کہ شہبازشریف بھی چاہتےہیں نوازشریف باہرجائیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈکی رقم ہم نےنہیں عدالت نےطےکی ہے،یہ پیسہ کسی کاذاتی نہیں عوام کاہےجس کومعاف نہیں کیاجاسکتا، ہم نےوہ رقم لکھی ہےجوعدالتوں نےان پرجرمانہ عائدکیاہے، انڈیمنٹی بانڈمیں رقم لی گئی نہیں صرف لکھنےکاکہاگیاہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کونوازشریف کےعلاج پرسنجیدگی سےتوجہ دینی چاہیے، ہم سنجیدہ سوال کرتےہیں توکہتےہیں بلیک میلنگ کررہےہیں، اصولوں کی جنگ سےانہیں کس نےروکاہے،نوازشریف سےکسی اورن لیگ رہنماکوملنےنہیں دیا جارہا اگر نوازشریف سنجیدہ بیمارہیں تواسپتال سےگھرکیوں منتقل کیاگیا۔