اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے استعفیٰ مانگنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فوادچوہدری کےاستعفےکا مطالبہ نہیں کیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ فوادچوہدری کا انٹرویو نہیں سنا لیکن اس کی بازگشت مجھ تک پہنچ گئی ہے، فوادچوہدری جوکہہ رہےہیں مجھےجہانگیرترین نے نکلوایا، اس بات سے اتفاق نہیں کرتا۔
اسدعمر نے کہا کہ جہانگیرترین کو میں نے پارٹی سے نکلوایا اس سےبھی اتفاق نہیں کرتا، جوکہہ رہےہیں فوادچوہدری کی وجہ سےپارٹی کونقصان ہورہاہےاتفاق نہیں کرتا، جب استعفیٰ دیاتھاتواس کے2گھنٹےبعدبراہ راست پریس کانفرنس کی تھی جس میں سوال ہوا تھا، میں نے کہا کہ جہانگیرترین نے مجھے نہیں نکلوایا، عمران خان کی ہدایت پراستعفیٰ دیایہ بحث ہی ختم ہوجاتی ہےکس نےنکلوایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بقول میڈیا کے میری اور فواد کی گزشتہ روزلڑائی ہوئی جبکہ ایسانہیں ہوا، کل کامیاب جوان پروگرام سےمتعلق فوادچوہدری اورعثمان ڈارآئےتھے، تردیدکرتاہوں کہ میں نےفوادچوہدری کااستعفیٰ مانگاہے اور میں نے فواد چوہدری کے استعفے کا مطالبہ بھی نہیں کیا۔
حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اصلاحات ہورہی ہیں جس کےاثرات ڈیڑھ دوسال میں نظرآئیں گے، میرےحلقےمیں جوترقیاتی کام ہواوہ گزشتہ10سال میں نہیں ہوا، وفاقی حکومت نے2سال میں جوکام کیےاس کاتقابلی جائزہ لیاجاسکتاہے، کیاہم وہ سب کچھ حاصل کرچکےہیں جس کیلئےحکومت میں آئےتھےنہیں، ہم اس راستے پرکامیابی سےچل رہےہیں جس کیلئےحکومت میں آئےتھے۔