اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اس بار جگہ نہ بناسکے، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا جو اگلی بار زیادہ سود مند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کابینہ کی10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم اس بار جگہ نہ بنا سکے، کارکردگی پراجیکٹس پرکارکردگی جانچی جاتی ہے ، جو وزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے ، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا جو اگلی بار زیادہ سود مند ہوں گے۔
کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد، ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے اگلی دفعہ انشاللہ 🙂
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2022
سینیٹرفیصل جاوید نے وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق فوادچوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بھائی آپ کی وزارت کا تو کام ہی دوسری وزارتوں کی کارکردگی کواجاگر کرناہے ، اس لحاظ سے تو آپ کی کارکردگی بھی بہترین ہے۔