پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’فواد چوہدری کیلیے اسٹیج پر جگہ رکھی تھی لیکن وہ پیچھے جاکر بیٹھ گئے‘

اشتہار

حیرت انگیز

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اسحاق خاکوانی نے اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے پیچھے بیٹھ جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق خاکوانی نے کہا کہ فواد چوہدری کیلیے اسٹیج پر جگہ رکھی تھی لیکن وہ خود ہی نہیں بیٹھے، فواد چوہدری پیچھے دور جاکر بیٹھ گئے تھے، مجھ سے اور جہانگیر ترین سے بھی نہیں ملے، وہی بتا سکتے ہیں کہ پارٹی خوشی سے جوائن کی یا نہیں۔

اسحاق خاکوانی نے کہا کہ کل رات عشائیے کے میزبان علیم خان تھے، پتا نہیں فواد چوہدری کو مدعو کیا یا نہیں، فواد چوہدری کے ذہن میں کوئی کشمکش ہے تو وہ ہی بتا سکتے ہیں، جہانگیر ترین نے پارٹی میں شمولیت پر فواد چوہدری کو بہت سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان کے ساتھ تو ہم پچھلے 10 سے 12 سال سے اکٹھے ہیں، گزشتہ چند سال پہلے ہمیں الگ کیا گیا ورنہ ہم اکٹھے ہی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی کو صرف متعارف کروایا ہے عہدے دینے میں وقت لگے گا، ایک آدمی نے مذاق میں بات کی ہے کہ 22 منٹ میں پارٹی بنا دی گئی، پارٹی بنانے میں بہت محنت کی گئی ہے 22 منٹ میں نہیں بنائی گئی، پاکستان میں کنگز پارٹی کا کوئی پہلی مرتبہ بنی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں