اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی فوج سے رابطہ نہ رکھنے کی بات مان کربڑی غلطی کی، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی فوج سے رابطہ نہ رکھنے کی بات مان کربڑی غلطی کی، رابطے ہوتے تو شایدغلط فہمیاں اتنی نہ بڑھتیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری وائس آف امریکا سے بات کرتے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو پست قامت قرار دیتے ہوئے کہا ان کے قد بہت چھوٹے ہیں۔ یہ لوگ نہیں چاہتےکوئی بڑے قد والا شامل ہو۔

سابق وزیر نے بتایا کہ شیرافضل مروت کو تو بانی جانتےتک نہیں جبکہ رؤف حسن کوبنی گالا کے گارڈز نے اٹھا کر باہر پھینک دیاتھا، یہ بانی کے پاس جا کر روئے پیٹے یہ آگیا تو ہمارا کیا ہوگا۔

- Advertisement -

سابق رہنما نے اعتراف کیا بانی پی ٹی آئی کی فوج سے رابطہ نہ رکھنے کی بات مان کر بڑی غلطی کی، رابطے ہوتے تو شایدغلط فہمیاں اتنی نہ بڑھتیں۔

انھوں نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کی طرف جانا ہوگا، اکیلے فوج سے بات کا فائدہ نہیں۔

سابق رہنما نے دعویٰ کیا پی ٹی آئی چھوڑنے والا ٹویٹ میں نے نہیں کیا تھا، علیحدہ ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی سے اجازت لی تھی۔

یاد رہے تحریک انصاف کے سابق رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی سے میں گیا ہی نہیں آنے کا کیا سوال ہے، عہدے اہم نہیں ،بانی پی ٹی آئی کی کامیابی ہر صورت ضروری ہے ، بانی پی ٹی آئی کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان کے لوگ ہار جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لیڈرشپ کی 14ماہ سے ضمانتوں کی درخواست پرسماعت نہیں ہو رہی ، ٹرائل کے بغیر لوگوں کو جیل میں رکھنا مذاق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں