تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان پراس وقت برمایا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسوقت آئین اور انسانی حقوق معطل ہیں، پاکستان پراس وقت برمایا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے غیر ملکی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بغاوت کامقدمہ بناکیونکہ الیکشن کمیشن کے جانبدارکردارپربات کی، مجھے میرے گھر سے صبح 3 بجے اٹھایا گیا، دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ میرے چہرے کو کالے کپڑے سے ڈھکا گیا ، تضحیک آمیزسلوک کیا گیا، مجھے گرفتار کرنے کا مقصد تحریک انصاف کی صفوں میں خوف پھیلانا تھا، پہلے بھی ہمارے لیڈران کو اٹھایا گیا، تشدد ہوا اور تضحیک کا نشانہ بنایاگیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسوقت آئین اور انسانی حقوق معطل ہیں، پاکستان پراس وقت برمایا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے، جو کچھ ہو رہا ہے لگتا ہے سیاسی دشمنی ذاتی دشمنی میں بدل چکی ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بدترین مہنگائی کےریکارڈ ٹوٹ چکے ،عوام مشکلات میں ہیں، 9 ماہ پہلے زرمبادلہ ذخائر16ارب ڈالر چھوڑ گئے، اب 3.8 ارب ڈالر رہ چکے ہیں۔

امپورٹڈحکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈحکومت نے سیاست میں تلخیاں کم کرنے کے بجائے بڑھا دی ہیں، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے نتیجے میں پورا خطہ متاثرہوسکتا ہے، ظلم کیخلاف بات نہیں کرینگے تو ہم وطنوں سے غداری کریں گے۔

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،وزیرخارجہ ،وزیر دفاع مسائل کو بالکل سمجھتے ہی نہیں، بلاول 19 مرتبہ امریکہ گئے مگر ایک باربھی افغانستان نہ جا سکے، پاکستان کو دہشت گردی سے سیاحت کی طرف لے جانا پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ تھا۔

پاک افغان تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے آ کر کابل سے تعلقات انتہائی خراب کرلئے ہیں، افغانستان کےتعاون ،بہتر کردار کے بغیر دہشت گردی پر قابو نہیں پایاجاسکتا، موجودہ حکومت کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی ہم واپس لائے توساڑھے 3 سالہ دور میں امن کیوں قائم رہا؟ پی ٹی آئی دور حکومت میں کوئی بھی دہشتگردی کا بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، عالمی کرکٹ بحال ہوئی،سیاحت کوفروغ ملا،6 فیصد شرح سے ترقی ہوئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت سیاسی و معاشی عدم استحکام کیساتھ دہشت گردی بھی بڑھ رہی ہے، اسمبلی تحلیل کے 90 دن میں انتخابات ہوناہے، پنجاب اور کے پی میں ایسانہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہوتی ، دہشت گردی پر بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ملکی مسائل کے حل میں امپورٹڈ حکومت قطعی دلچسپی نہیں رکھتی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب ،کےپی میں نگراں وزرائےاعلیٰ، وزرا کو گھر والے تک نہیں جانتے، عوامی رائے کو پیروں تلے روند کر آگے چلنے سے مسائل میں مزیداضافہ ہو گا۔

انھوں نے اپنے دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ میں پیٹرول ،ڈالر کی قیمتوں میں 100،100 روپے سے زائد اضافہ ہوچکا، ہمارے دور میں6فیصدپرترقی کرتی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ منفی میں جاچکی، ایک طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے دوسری طرف قوت خرید کم ہورہی ہے۔

فواد چوہدری نے روز دیا کہ گورننس بحران سنجیدہ نہ لیا گیا تو ملک کے خطرات میں مزید اضافہ ہو گا، شہباز شریف حکومت کو بنیادی مسائل کا علم تک نہیں تو حل کیسے کرینگے؟ حکمران بیرون ممالک دورے صرف ذاتی تعلقات کی خاطرکررہےہیں، عوام کوپس پشت ڈال کر بیرونی حمایت سےحکمرانی کرنااب ممکن نہیں رہا۔

Comments

- Advertisement -