اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوادچوہدری نے اسدعمر کو ہٹانے کی جو بات کی ہے وہ شاید سیاسی بیان تھا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ خواہشات اورسازشوں میں فرق ہوتاہے، جومتعلقہ فورم تھا وہاں اپنےجذبات کا اظہار کر دیاہے، کابینہ میں جوباتیں ہوئی ہیں وہ باہرنہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمارےبڑےہیں ان کےپیچھےچلناچاہتےہیں، جمہوریت کاحسن یس مین تونہیں، عوام کو سچائی نہیں بتائیں گےتوکوئی عزت نہیں دے گا، جہاں اختلاف ہوتاہےوہاں کھل کر بات کرتے ہیں۔
آج کابینہ اجلاس میں مزاج میں تلخی کےسوال پر فیصل واوڈا نےکہا کمنٹس نہیں کرسکتا جب کہ کچھ لوگ جان بوجھ کرحکومت گراناچاہتےہیں کہ سوال پرفیصل واوڈا نے جواب میں بس اتنا کہا، نوکمنٹس!
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نےجس کوتعینات کردیا اسےکوئی نہیں ہٹاسکتا، مشیرخزانہ، گورنراسٹیٹ بینک وزیراعظم کی منظوری سےتعینات ہوئے، وزیراعظم مجھےبات کرنےسےروک دیں تومیں پابند ہوں گا جولوگ کارپوریٹ سیکٹرمیں کام کرتےہیں انہیں سکھایاجاتاہےکیسےبولناہے، کارپوریٹ سیکٹرسےآنے والے اکثر جھوٹ بولتےہیں۔