اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، میڈیا مالکان کے مسائل حل کرنے کیلئے ون ونڈو سہولت لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سول اداروں کو تباہ کردیا، ملک پر30ہزار ارب روپے کا قرض ہے، حکومت40ارب کے اشتہارات کیسے دے سکتی ہے؟ حکومت کو تنقید سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی لے کر آرہے ہیں، میڈیا مالکان کے مسائل حل کرنے کے لئے ون ونڈو سہولت لائیں گے، میڈیا نمائندوں کے مسائل کے حل کیلئے نئی اتھارٹی متعارف کرائیں گے، مجوزہ ریگولیٹری اتھارٹی ہرقسم کے میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی۔

مزید پڑھیں: رحمۃ العالمین کانفرنس میں دنیا بھر سے جید علماء شرکت کریں گے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو تنقید سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، حساس نوعیت کے معاملات پر میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، ذرائع ابلاغ میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، آسیہ مسیح سے متعلق میڈیا میں بغیر تصدیق کے خبر دی گئی، غیر ملکی میڈیا اپنے مخصوص ایجنڈے کےتحت خبریں دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں