اشتہار

کوشش ہے وفاقی حکومت کو گھر بھیجا جائے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد اب ہماری کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور بات چیت کرے، معیشت کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے لیے چاہتے ہیں حکومت الیکشن کرائے لیکن اس سے پہلے ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن ریفارمز پر بات کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے استعفے منظور نہیں کیے گئے، ہم نے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرے گی۔

- Advertisement -

’کچھ دیر کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو جائے گی‘

فواد چوہدری نے بتایا کہ کچھ دیر کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، تحلیل کی سمری گورنر کے پی کو بھجوائیں گے، امید ہے وہ گورنر پنجاب کی طرح وقت ضائع نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں رمضان شروع ہونے سے پہلے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ہوں۔

’کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہیں‘

فواد چوہدری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ حکومت نے سرکاری مشینری استعمال کی، ٹرن آؤٹ کم کرنے کے لیے باقاعدہ کنفیوژن پھیلائی گئی، انتخابات میں بھرپور دھاندلی کی گئی،ہم نتائج مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تین دن ہوگئے لیکن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نہیں آ سکے، اب عوام کو سمجھ آگئی کہ الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کی مخالفت کیوں کر رہی تھی، ووٹنگ مشین ہوتی تو تو الیکشن کے نتائج آدھے گھنٹے میں آ جاتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں