پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار،حسین اورحسن نواز کی واپسی کی کارروائی جلد شروع ہورہی ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا لندن سےمثبت خبریں آرہی ہیں،اسحاق ڈار،حسین نواز اورحسن نواز کی ملک بدری کی کارروائی جلد شروع ہورہی ہے، ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کےباہرمیڈیا سےگفتگو میں کہا پاکستان خطےمیں امن چاہتاہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہم نے ہمیشہ بھارت سے مثبت بات چیت کیلئے قدم بڑھائے، بھارت اگر مذاکرات نہیں کرتا تو نقصان اس کا اپنا ہے، بھارت سے مثبت تعلقات کیلئے ہمیشہ پہل کی، بھارت سے اچھے تعلقات کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اچھا ردعمل دیا۔

بھارت اگر مذاکرات نہیں کرتا تو نقصان اس کا اپنا ہے

فواد چوہدری کا کہنا تھا دونوں پارٹیوں کے پاپاجیلوں میں ہیں، آصف زرداری وفاق کے پیسے سندھ اور وہاں سے بیرون ملک بھیجتے تھے، تفتیش سے بچنے کیلئے اسمبلی کواستعمال کیا جارہا ہے، پاپاؤں کو جیل سے نکالنے کیلئے اسمبلیوں کا استعمال کیاجارہا ہے۔

پاپاؤں کو جیل سے نکالنے کیلئے اسمبلیوں کا استعمال کیاجارہا ہے

- Advertisement -

وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی نے کہا اپوزیشن کا الزام ہے وزیراعظم عمران خان اسمبلی نہیں آتے، وزیراعظم عمران خان جب بھی اسمبلی آئے تو اپوزیشن نے ہنگامہ کیا، آصف زرداری کی جانب سے5 ہزار جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا لندن سےمثبت خبریں آرہی ہیں، اسحاق ڈار،حسین نواز اورحسن نواز کی ملک بدری کی کارروائی جلد شروع ہورہی ہے اسحاق ڈار ملک سے مفرور ہیں، لوٹی رقم اس وقت واپس آئےگی، جب اسحاق ڈار واپس آئیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا اسحاق ڈار واحدشخص ہیں جن کو اکاؤنٹس سے متعلق معلومات ہے، وہ اس وقت کے وزیراعظم شاہدخاقان کے جہاز میں فرار ہوئے تھے۔

اپوزیشن اپنارویہ ٹھیک کرلےتومسائل جلدحل ہوجائیں گے

وفاقی وزیر کا کہنا تھاعمران خان کیخلاف نواز شریف دور میں تحقیقات ہوئیں، عمران خان کو سپریم کورٹ نے کلین چٹ دی، اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر کیلئے وزارت قانون سے رائے مانگی۔

انھوں نے مزید کہا ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے، اپوزیشن اپنارویہ ٹھیک کرلےتومسائل جلدحل ہوجائیں گے، برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کیلئے مثبت مذاکرات ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں