جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے کی ٹرمپ خود تحقیقات کرالیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے کی ڈونلڈ ٹرمپ خود تحقیقات کروالیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے مشیر بھی کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے میں بائیڈن انتظامیہ ملوث تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی جعلی مقدموں میں سزائیں سنائی گئیں، امریکی الیکشن میں عوام کا فیصلہ مانا گیا پاکستانی عوام کا نہیں مانا گیا۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا میں رائے عامہ یہ چل رہی ہے کہ پاکستان میں فاشسٹ اور بربریت کا نظام چل رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے امید کرتے ہیں کہ بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کی جو بین الاقوامی ذمہ داریاں ہیں، وہ پاکستان پوری کرے۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ٹرمپ مداخلت کریں گے، ٹرمپ اور ایم بی ایس کے اچھے تعلقات ہیں اسی لیے پہلی کال ان کی ریسیو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے،17 ماہ بعد ٹرمپ اقتدار میں آئے تو پہلا رابطہ ہوا تھا، پی ٹی آئی دور میں 17 ماہ کے بعد امریکا اور پاکستان میں رابطہ ہوا تھا، ٹرمپ کی حمایت کرنے والے پاکستانی زیادہ تر وہ ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کے قریب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں