جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’’شریف فیملی کے افراد جلد پاکستان واپس آئیں گے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے افراد جلد پاکستان واپس آئیں گے، نواز فیملی کی واپسی کے لیے پوری کوششیں کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنازوں، انتقال پر نہ سیاست کرتے ہیں اور نہ اسے اچھا سمجھتے ہیں، پی ڈی ایم والے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر جلسے کرنے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دن بہ دن معاشی حالات بہتر ہونے سے اپوزیشن کی سیاست دفن ہورہی ہے، ملتان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ٹھیک نہیں قابل افسوس ہے، حکومت نے ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈالا تو کہیں گے جمہوریت خطرے میں ہے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اگر کارروائی نہ کی تو لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہوگا، پنجاب حکومت کے لیے مشکل فیصلے کی گھڑی ہے، اپوزیشن کو تھوڑی بھی عقل ہوتی تو لوگوں کی زندگیوں کی پرواہ کرتی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے اور اپوزیشن کی پریشانی بڑھ رہی ہے، سہولت بازار میں 20 کلو آٹا 840 روپے کا ہے، چینی کی قیمت میں 15 روپے کمی آئی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کل ملتان میں پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے، مسترد عناصر نے پہلے کرپشن کی اب کورونا پھیلا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں