جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اس وقت سب کی نظریں عدالت پر لگی ہوئی ہیں: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت سب کی نظریں عدالت پر لگی ہوئی ہیں، فیصلے ہونے میں 15 ماہ لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا پرانا نظام دفن ہوگا تو ملک میں بہتری آئے گی۔

[bs-quote quote=”نواز شریف، زردرای اتحاد کا نام ٹی او پی یعنی ٹھگز آف پاکستان ہے۔ ٹھگز آف پاکستان اتحاد بری طرح فلاپ ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیر اطلاعات”][/bs-quote]

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا ’شریف فیملی کو معلوم ہی نہیں کہ ان کے پاس پیسا کہاں سے آیا، کل احتساب عدالت سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آنا ہے، سب کی نظریں عدالت پر لگی ہیں، ملک میں قانون سازی مسئلہ نہیں بلکہ عمل کرانا اصل مسئلہ ہے۔‘

وزیرِ اطلاعات نے کہا ’یہاں سب معصوم ہیں تو بد معاش کون ہیں، زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، سعد رفیق کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں، ان سب سے ملک لوٹ لیا اور پھر بھی معصوم ہیں، اس اتحاد کا نام ٹی او پی رکھ لیں، یعنی ٹھگز آف پاکستان۔ ٹھگز آف پاکستان اتحاد بری طرح فلاپ ہوگا۔‘

فواد چوہدری نے مزید کہا ’جس عمر میں پاکستان میں بچوں کے شناختی کارڈ نہیں بنتے، نواز شریف کے بچوں کے اکاؤنٹ میں پیسے آ جاتے ہیں، وہ ارب پتی بن گئے، مان رہے ہیں جائیدادیں ان کی ہیں، لیکن یہ نہیں بتا رہے کہ پیسے کہاں سے آئے۔‘

[bs-quote quote=”جیسے جیسے ہم آگے جائیں گے پرانا نظام ٹوٹے گا اور چیخیں اس کی مثال ہیں۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ نواز شریف، زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عمران خان کے دل میں لوگوں کے لیے ہم دردی ہے اس لیے یہاں موجود ہیں، یہ وقت پاکستان کی معیشت میں بہتری کا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے ڈیڑھ ہفتے میں مزید اعلانات ہوں گے، جیسے جیسے ہم آگے جائیں گے پرانا نظام ٹوٹے گا اور چیخیں اس کی مثال ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ’کیا وقت آ گیا ہے کہ زرداری صاحب سندھ کے لوگوں کو کہہ رہے ہیں مہم چلائیں، نواز شریف بھی جائیدادیں بچانے کے لیے لوگوں سے کہہ رہے ہیں باہر نکلیں، عوام بے وقوف نہیں کہ ان کی جائیدادیں بچانے کے لیے باہر نکلیں۔‘


یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کے فیصلے سے قبل جڑواں شہروں کا سیکیورٹی پلان ترتیب


انھوں نے کہا ’یہ کیا منطق ہے کہ بڑے بھائی کا آڈٹ چھوٹا بھائی، باپ کا آڈٹ بیٹا کرے گا، پارلیمنٹ میں مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری جیسے عوامی مسائل پر بات نہیں ہو رہی، اپوزیشن چاہتی ہے پارلیمنٹ میں صرف ان کے کیسز پر بات کریں، یہ بلیک میلرز کا گروپ ہے۔‘

فواد چوہدری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی فوری بننی چاہیے، عمل درآمد ہونا چاہئے، جہاں جہاں قانون پر عمل درآمد ہو رہا ہے وہاں چیخیں نکل رہی ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار سوٹ ٹائی لگا کر اسمبلیوں میں بیٹھےہیں، ہم حکومت میں ہیں، بادشاہ نہیں، ضابطوں کے پابند ہیں۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے لیے ویزہ پالیسی میں نظرِ ثانی کا سوچ رہے ہیں، یواے ای کی جانب سے اعلان پر مخالفین کی سانس اکھڑ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں