تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’3 افسران کے استعفوں کے بغیر تفتیش صحیح سمت میں نہیں بڑھ سکتی‘

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تین افسران کے استعفوں کے بغیر عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش صحیح سمت میں نہیں بڑھ سکتی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن عمران خان پر قاتلانہ حملے، اعظم سواتی کی ویڈیوز اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے، کمیشن بنے تو ان کے ساتھ سائفر کی بھی تحقیقات کرے ، جب کمیشن چار معاملات کی تحقیقات کرے گی تو ہر چیز سامنے آ جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا: ’72 گھنٹے بعد بھی قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔ پنجاب میں ہماری حکومت ہے اس کے باوجود سسٹم یرغمال بنا ہوا ہے۔ سسٹم آئین و قانون کے مطابق نہیں چلے گا تو عوام کو حق نہیں مل سکتا۔‘

پی ٹی آئی راہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی حیثیت صرف ٹچ بٹن کی ہے، حکومت کے پاس کوئی فیصلہ کرنے کا بھی اختیار نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ لانگ مارچ دوبارہ وہیں سے شروع کیا جا رہا ہے، مارچ 10 سے 14 دن میں راولپنڈی پہنچے گا۔

Comments

- Advertisement -