بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی  وزیرفواد چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کرنے کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفواد چوہدری سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر کی ملاقات ہوئی، جس میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے آبزرویٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور موبائل فون میں وزارت کی تیارکردہ چاند دیکھنے کی ایپ حاصل کی۔

اس موقع پر فوادچوہدری نے کہا سائنس کی مددسےچاندکےحوالےسےاتفاق رائےپیداکرناچاہتےہیں جبکہ مولاناعبدالخبیر کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس چاند کی رویت پر ملکر کام کریں گے۔

چیئرمیں رویت ہلال کمیٹی کی فوادچوہدری کی سائنس کے شعبے میں خدمات کی تعریف کی۔

یاد رہے فاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھاجاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، خدا یہ رمضان سب کےلیےرحمت اور برکت کا باعث بنے، آمین۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں